تاریخ میں ڈینم کی کامیابی کی کہانی میں نمایاں نام کے طور پر جانے جانا
چونکہ دنیا بہتر پائیدار ڈینم کے لیے انتظار نہیں کر سکتی. لہزہ ہم تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کے لیے موجود ہیں: تیز ترین، شفاف اور ہوشیار
ایزگارڈ نائن لمیٹڈ(کمپنی)
کمپنی20 جنوری 1993 کو پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر ” اینڈ یگوڈینم ملز لمیٹڈ ” کے نام پر رجسٹر ہوئی۔اور اس نے27 جنوری 1994 کو کاروبار شروع کرنے کا اجازت نامہ حاصل کیا۔28 فروری 1994کو "لیگلر نفیس ڈینم ملز لمیٹڈ” اور بعد ازاں 07 اپریل2004 کو موجودہ نام "ایزگارڈ نائن لمیٹڈ” ہو گیا۔ رجسٹرڈ آفس اور پیداواری یونٹس کے پتے اور متعلقہ معلومات درج ذیل ہیں::
رجسٹرڈ /ہیڈ آفس
اسما عیل ایوان سائنس،
عقب شاہراہ رومی،
لاہور۔ 54600، پاکستان
فون: 5-35761794 (42 92+)
فیکس: 35761791 (42 92+)
ای میل: INFO@AZGARD9.COM
پیداواری یونٹ۔۱
2.5 کلو میٹر، عقب مانگارائیونڈ روڈ، ضلع قصور،پاکستان
فون: 35384081 (42 92+)
فیکس: 35384093 (42 92+)
پیداواری یونٹ۔۱۱ (کرایے پر لیا گیا)
عطا بخش روڈ، 18 کلومیٹر عقب فیروزپور روڈ، موضع اٹاری سروبہ، تحصیل کینٹ، لاہور پاکستان
فون: 1-3330427020 (0 92+)
کمپنی سپننگ،ویوننگ، رنگائی اور سلا ئی پر مشتمل مخلوط یونٹ ہے۔جو یارن،ڈینم اور ڈینم مصنوعات کی تیاری اور فروخت کا کام کرتی ہے۔
پبلک انٹرسٹ کمپنی(لسٹڈ کمپنی)
CUIN 0029409 (L05903 0F 1992-93 DATED 20-01-1993)
1319140-3
رحمان سرفراز رحیم اقبال رفیق
حامد لاء ایسوسی ایٹس
کوئی نہیں
بورڈ آف ڈائریکٹرز
جناب زاہد محمودانسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤ نٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں اور اپنی آرٹیکل شپ EY Ford Rhodesسے 1996ء میں مکمل کرچکے ہیں۔آپ ایف سی کالج اور یونیورسٹی لاہور سے ڈبل میتھ اور اسٹیٹیسٹیکس میں گریجواٹ اور وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جناب محمود مختلف لسٹڈ / ان لسٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹر/ چے ف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری کے طور پر خدمات سر انجام د ے چکے ہیں۔آپ مختلف شعبہ جات کی سر گرمیوں جیسا کہ فنانس، SAP ERP،جوآئنٹ ونچرز، انوسٹمنٹس،رسک مینجمنٹ،بجٹنگ، ٹیکس، لیگل اور کارپوریٹ معا ملات میں 25سال سے زائد تجربے کے حامل پروفیشنل ہیں۔وہ جون 2016سے ایزگارڈ نائن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
پتہ: ایزگارڈنائن لمیٹڈ،اسماعیل ایوانِ سائنس، عقب شاہرہ رومی،لاہور۔
محترمہ اعظم لاہور ہا ئی کورٹ کی وکیل اور مختلف کارپوریٹ کلائنٹ کی قانونی مشیر ہیں۔وہ سال 2007میں سیکورٹیز اینڈ ا یکسچینج کمیشن آف پاکستان کے لیگل ڈپارٹمنٹ میں خدمات سر انجام دے چکی ہیں، ایس ای سی پی سے منسلک ہونے سے پہلے،وہ 1997ء سے پرائیوٹ پریکٹس کے لئے راجہ محمد اکرم اینڈ کمپنی کے ساتھ منسلک رہیں جو کہ معتبر قانونی چارہ جوئی کا ادارہ ہے جس کی سرپرستی جناب سلمان اکرم راجہ کرتے ہیں۔ وہ بینکنگ،کمرشل اور کارپوریٹ قوانین بشمول انظمام اور حصول کے معاملات میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔و ہ پا کستان کے ساتھ ساتھ یورپ اورامریکہ میں بین الاقوامی تجارتی ثالثی بشمول کنسٹرکشن ثالثی کرانے کاتجربہ رکھتی ہیں۔وہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے سلسلے میں قومی ٹیرف کمیشن کے سامنے مختلف چائنیز کمپنیوں کی نمائندگی کر چکی ہیں۔وہ سال 2008 ء سے ملک میں بین الاقوامی کاروباری ہاو’سز کی لیگل کونسل کے طور پر خدمات سر انجام دے چکی ہیں اور پاکستان اور یورپ میں کئی اعلٰی پرُوفائل کے انضمام اور ٹیک اورز کروا چکی ہیں۔ان کا ملکی اوربین الاقوامی کارپوریٹ اور مالی لین دین اور معاہدوں بشمول جوائنٹ ونچرز اور سیلز سپلائی فرنچائزنگ وغیرہ کا وسیع تجربہ ہے۔ محترمہ نے یونیورسٹی کالج لندن سے بین الاقوامی کاروباری قانون میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی جہاں اپنے ماسٹر ڈگری کے لئے چیوننگ سکالر کے طور پر تعلیم حاصل کی۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ جنوری 2018سے ایزگارڈ نائن لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ہیں۔
پتہ: مکان نمبر262-N، ماڈل ٹاوُن ایکسٹنشن،لاہور۔
جناب عثمان رشیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے کیمیکل میں بیچلرڈگری رکھتے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ آپ کاروبار، آپریشن اور پراجیکٹ مینجمنٹ میں 20 سال سے زائد کے متنوع تجربے کے حامل پروفیشنل انجینئر ہیں۔وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بزنس مینیجر کے طور پر آپریشن /پیداوار، لاگت میں کمی اور منصوبے کے امکانات اور توسیع کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جناب رشید کا ڈ ینم گار منٹ انڈسٹری کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ ایک معروف بزنس میں ڈیزائن،مرچنڈائزنگ اور امپورٹس کے سربراہ کے طور پر منسلک رہ چکے ہیں۔وہ پاکستان میں رٹیل بزنس میں ڈیزائن سے لیکر مینوفیکچرنگ اور مکمل ویلیو چین کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ اپریل 2010سے ایزگارڈ نائن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
پتہ: مکان نمبر183، گلی نمبر 4، کیلوری گراونڈ،لاہو ر کینٹ۔
جناب کاظمی کینیڈا میں مقیم ایک پرائیویٹ ایکویٹی پرفیشنل اور کاروباری ہیں۔وہ اپنی مشاورتی فرم ‘ نیو اسکاٹ لینڈ انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ’چلاتے ہیں۔
پہلے وہ جے ایس گروپ میں ڈائریکٹر تھے اور گروپ کے شمالی امریکی اپریشنز کے سربراہ تھے۔اپنی شمالی امریکی اسائنمنٹ سے پہلے وہ گروپ کے دبئی (یو اے ای) آفس میں آٹھ سال سے زیادہ عرصہ گروپ کے مشرق وسطی اور افریقہ کے سربراہ تھے۔وہ TSX-V پر لسٹڈ ایک تیل اور گیس کمپنی جورا انرجی کارپوریشن(www.juraenergy.com)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دس سال خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جناب کاظمی پرائیویٹ ایکویٹی،انوسٹمنٹ بینکنگ اور کارپوریٹ فنانس کے پس منظر کے ساتھ ایشیا،مشرق وسطی اور شمالی امریکی معیشت میں متنوع صنعتی شعبوں بشمول سٹیل،گلاس،پاور،آئل اور گیس،فرٹیلائزر،سیمنٹ،ٹیکسٹائلز،ٹیلی کمیونیکیشنز،انفراسٹرکچر اور پورٹس،کیمیکلز،شوگر،رئیل اسٹیٹ،ایف ایم سی جی،آئرن اور اسٹیل،میڈیا اور انٹرٹینمنٹ،ایڈورٹائزنگ،ٹرانسپورٹیشن،ایوی ایشن اور فنانشل سروسز میں تجربہ رکھتے ہیں۔
جناب کاظمی جے ایس گروپ میں 19سال سے زائد مختلف عہدوں بشمول پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ،کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکنگ گروپ اور پرنسپل فنانس آفس میں اعلی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جناب کاظمی کو مئی 2016میں پاکستان کی سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ(پی ایس ایکس پر لسٹڈ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر اور چیئر مین مقرر کیا گیا اور انہوں نے اس حیثیت میں جولائی 2017تک خدمات انجام دیں۔
جے ایس گروپ سے پہلے وہ آرمی ویلفئر ٹرسٹ (عسکری گروپ) میں گروپ ہیڈ انوسٹمنٹ پلاننگ اور مونیٹرنگ بنیادی طور پر چیف انوسٹمنٹ آفیسر (سی آئی او)تھے اور گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر کو رپورٹ کرتے تھے۔
عسکری گروپ سے پہلے وہ فوجی فاؤنڈیشن (پاکستان کا ایک بڑا کاروباری گروپ) میں انوسٹمنٹ مینیجر تھے۔اپنے کیریئر کے آ غاز میں وہ لندن اور اسکاٹش میرین آئل کمپنی (LASMOابENI)اور سٹی بنک این اے پاکستان میں کام کر چکے ہیں۔
جناب کاظمی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن(آئی بی اے)کراچی سے ایم بی اے کے ساتھ گریجویشن کی ہے اور کراچی یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹر ڈگری(ایم اے اکنامکس)حاصل کی ہے۔
جناب کاظمی نے ہاورڈ بزنس اسکول(ایچ بی ایس)،آئی بی اے اور لمزمیں مختلف ایگزیکٹوایجوکیشن اور تربیتی پروگراموں میں شرکت کی ہے۔انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس(پی آئی سی جی)/آئی ایف سی سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹرز ٹریننگ(کارپوریٹ گورننس لیڈر شپ سکلز)بھی مکمل کیا ہے۔وہ انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ ڈائریکٹرزکینیڈاکے ممبر بھی ہیں۔
پتہ:ایزگارڈ نائن لمیٹڈ،اسماعیل ایوان سائنس،آف شاہراہ رومی،لاہور
جناب ناصر علی خان بھٹی فیلو چارٹرڈ اکاوئٹنٹ (ایف سی اے)ہیں اور صنعتی، مالیاتی(لیزنگ) اور سروسز (میڈیا) کے شعبوں میں اسٹریٹیجک بزنس پلاننگ، مالیاتی بجٹنگ اور فور کاسٹنگ، انٹرنل کنٹرول اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ریسورس پلاننگ، سٹیچوریٹری اکاؤنٹنگ اور ٹیکسیشن کے بڑے اسائنمنٹس میں متنوعتجربہ رکھتے ہیں۔ آپ ERP کے نفاز میں بحثیت ملازم اورمالیاتی کنسلٹنٹ بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
جناب بھٹی نے این کے انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، یونین لیزنگ، رحیم بخش گروپ آف کمپنیز، جے کے گروپ میں پاکستان اور بیرون ملک، انٹر لوپ لمیٹڈ،دنیا ٹی وی اور نیوز پیپر اور شادمان کاٹن ملز لمیٹڈمیں انتظامی ٹیم میں کام کیا ہے جہاں آپ اکاوئنٹس اور فنانس کے شعبہ جات کے سربراہ تھے۔ جناب بھٹی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔وہفروری 2013سے ایزگارڈ نائن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
پتہ: مکان نمبر197-C،ڈی ایچ اے، ای ایم ای، ملتان روڈ،لاہو ر۔
جناب احسان احمد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بنکاک،تھائی لینڈ سے انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں۔انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعددکورسز میں بھی شرکت کی ہے اور سرٹیفیکیشنز حاصل کی ہیں۔
جناب احمد ایک کثیر الشعبہ جاتبشمول تکنیکی آپریشنز،پراجیکٹ مینجمنٹ،سپلائی چین،پروکیورمنٹ،پروڈکشن،لاجسٹکس،کنٹریکٹ مینجمنٹ،جنرل مینجمنٹ وغیرہ میں 30سال سے زائد کا تجربہ کے حامل پروفیشنل ہیں۔وہ زیادہ تر پاکستان ٹو بیکو کمپنی لمیٹڈ،پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ اور پینتھر ٹائر لمیٹڈ کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔
پتہ:ایزگارڈ نائن لمیٹڈ،اسماعیل ایوان سائنس،آف شاہراہ رومی،لاہور
جناب عابد حسین 25سال تجربہ کے حامل کاروباری شخصیت ہیں اور آج کل بحثیت چیف ایگزیکٹیوآفیسراور ڈائریکٹر میسرز سائن سورس لمیٹڈ ("SSL”) کاانتظام چلا رہے ہیں۔
SSLپاکستان کی آوٹ آف ہوم،سب سے بڑی میڈیا اور اشتہاری کمپنی ہے جو ان لسٹڈ پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔اس کے علاوہ وہ انفو ٹینمنٹ ورلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (hotfm 105)کے ساتھ بطور منیجنگ پارٹنر منسلک ہیں۔ جناب حسین کا گزشتہ کیریئر مایہ ناز بین الاقوامی اور قومی اداروں با لخصوص مالیاتی اداروں کے ساتھ ہیومین ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن،آپریشنز مینجمنٹ،مارکیٹنگ اور سیلز کے شعبوں میں تھا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ سوسائٹی جنرل،بروکن ہل پروپرائٹری، جے ایس گروپ کے ساتھ منسلک رہے اور نیٹ ورک مائیکرو فنانس بینک میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پیشہ ورانہ امصروفیات کے علاوہ وہ سماجی کارکن ہیں اور خیراتی ادارے مائلسٹون چیریٹیبل ٹرسٹ ("MCT”) کے بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبر ہیں جو کہ ایک غیر منافع بخش اور غیر سرکاری تنظیم ہے جسکا واحد مقصد نشونما میں کمی،آٹزم،ڈاون سینڈروم،دماغی فالج سے متاثرہ بچوں کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔
تعلیمی لحاظ سے آپ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے سرٹیفائیڈڈائریکٹربھی ہیں
ڈائریکٹر شپس
سائن سورس لمیٹڈ(نان لسٹڈ۔پبلک لمیٹڈکمپنی)
ٹرانزٹ میڈیا(پرائیویٹ) لمیٹڈ
ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ(لسٹڈکمپنی)
پتہ: آفس نمبر 1009، 10واں فلور، بزنس ایونیو،26A، بلاک 6،پی ای سی ایچ ایس، مرکزی شاہراہ فیصل، کراچی۔
جناب احمد ہمایوں شیخ بران یونیورسٹی امریکہ سے اکنامکس میں بیچلر ڈگری کے حامل ہیں اور تین دہائیوں سے زیادہ کا انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ 1993ء میں کمپنی کے آغاز سے ا سکے ساتھ منسلک ہیں اور23جنوری2003ء سے بطور چیف ایگزیکٹیوآفیسر کام کر رہے ہیں۔ جناب شیخ ایگری ٹیک لمیٹڈ (پہلے پاک امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ) سے بھی منسلک رہے جو کہ ایز گارڈ نائن لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی تھی۔
پتہ:ایزگارڈ نائن لمیٹڈ،اسماعیل ایوان سائنس،آف شاہراہ رومی،لاہور
انسانی وسائل اور معاوضہ کمیٹی کی ٹرمز آف ریفرنس میں خاص طور پر شامل ہیں:
٭ ڈائریکٹرز (بشمول ایگزیکٹو اور نان ایگزیکٹیوڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے ممبران) کے معاوضے کے لئے پالیسی فریم ورک پر غوراور منظوری کے لئے بورڈ کو سفارش کرنا۔
٭ سالانہ با ظابطہ عمل کے ذریعے بورڈ کی مجموعی یا اس کی کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ یا تو براہ راست یا بیرونی آزاد مشیر کی خدمات حاصل کرکے۔
٭ چیف آپریٹنگ آفیسر،چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری اور انٹرنل آڈٹ کے سربراہ کے انتخاب، جائزہ، ترقی، معاوضہ(ریٹائرمنٹ فوائدسمیت)بشمول بورڈ کو انسانی وسائل کی انتظامی پالیسیوں کی سفارش کرنا۔
کمیٹی کی ٹرمز آف ریفرنس میں خاص طور پر شامل ہیں:
٭ بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی منظوری سے پہلے سالانہ اور عبوری مالیاتی اسٹیٹمنٹس بشمول متعلقہ فریقوں سے لین دین کا جائزہ۔
٭ عبوری اور حتمی آڈٹ سے پیدا ہونے والے بڑے مشاہدات پر بیرونی آڈیٹرز کے ساتھ تبادلہ خیال، بیرونی آڈیٹرز کے مینجمنٹ لیٹر کا جائزہ اور اس میں انتظامیہ کا جواب۔
٭ انٹرنل آڈٹ کے دائرہ کار اور وسعت کا جائزہ اس بات کو یقینی بنانا کہ انٹرنل آڈٹ فنگشن کے پاس مناسب وسائل موجود ہیں اور مناسب طریقے سے کمپنی میں رکھے گئے ہیں۔
٭ بورڈ آف ڈائر یکٹرزکو بیرونی آڈیٹرز کی تقرری، ان کی برطرفی،آڈٹ فیس اور متعلقہ امور کی سفارش کرنا۔
٭ انٹرنل کنٹرول سسٹم کی اہلیت اور اثرات کا پتہ لگانا جن میں مالی اور آپریشنل کنٹرولز، اکا ؤنٹنگ سسٹم اور رپورٹنگ ڈھانچہ شامل ہے۔
٭ متعلقہ قانونی تقاضوں کی تعمیل اور سی سی جی ریگولیشنز کی تعمیل کی مانیٹرنگ اور اس کی اہم خلاف ورزیوں کی نشاندہی۔
٭ خصوصی منصوبوں کو لگانا، پیسے کی قدر کی اہمیت اور دیگر بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی طرف سے متعین کردہ معا ملات کی تحقیقات۔
اس کے علاوہ، آڈٹ کو بورڈ آف ڈائر یکٹرز سے منظور شدہ رسک اور انٹرنل کنٹرول گوورننس پالیسی کے ذریعہ رسک اور انٹرنل کنٹرول گوورننس فریم ورک کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔
کمپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری، سا لمیت اور اخلاقی سلوک کے اعلٰی ترین معیاروں پر، کمپنی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق، تعمیل کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ اس پالیسی کا مقصدایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے اور کمپنی کے ملازمین کو کمپنی میں غیر اخلاقی، غیر قانونی یا ناجائزعمل، کاروائیوں یا سر گرمیوں کی اطلاع دینے کی ترغیب دینا ہے اور انتظامی ملازمین کو ان ملازمین کے خلاف کسی بھی منفی کاروائی سے روکنے کے لئے ہے جو اس طرح کے عمل کی اطلاع نیک نیتی سے دیتے ہیں۔
اس پالیسی کا مقصد یہ ہے۔
٭ کمپنی کے مفاد میں سوال کرنے اور خدشات کا اظہار کرنے کے لئے تمام ملازمین اور دیگر وابستہ افراد پر اعتماد کی حوصلہ افزائی کرنا۔
٭ پیدا ہونے والے خدشات کی رازداری کے لئے سہولت فراہم کرنا اور ملازمت سے متعلق اصلاحی اقدامات کے بارے میں آراء کی اجازت دینا۔
٭ کسی ایسے طریقہ کار کے وجود کو یقینی بنانے کے لئے جو ایک وثل بلوئرکو مانیٹر کرنے کی اجازت دیتا ہو اور جہاں ضرورت ہوغیر اطمینان بخش عمل کے خلاف کام کریں۔
٭ وثل بلوئر کی،ممکنہ،انتقامی کاروائیوں اور مخالفت سے حفاظت کو یقینی بنانا۔
رسک مینجمنٹ اینڈ کنٹرول گورننس کی پالیسی یہ طے کرتی ہے کہ کمپنی کس طرح کمپنی میں رسک کو مینج کرتی ہے اور فریم ورک کو کیسے برقرار رکھا جائے گا۔
پالیسی کا مقصد ہے:
٭ رسک مینجمنٹ فریم ورک کا خاکہ پیش کریں جو کمپنی اپنے کاروباری مقاصد کے حصول میں کارآمد ہو۔
٭ آلات،عمل اور طریقہ کار رسک انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق مہیا کرنا۔
٭ پوری تنظیم میں رسک مینجمنٹ کے لئے واضع ملکیت اور جوابدہی پیدا کرنا۔
٭ کمپنی کی رسک پالیسی کی درجہ بندی اور رسک مینج کرنے کے لئے انٹرپرائز کا وسیع نقطہ نظر رکھنا۔
٭ گورننس کے ڈھانچے کی شناخت کرنا جو رسک مینجمنٹ کے عمل کی نگرانی فراہم کرے۔
یہ پالیسی پائیدار معاشی ترقی میں شراکت کے لئے عزم کی تصدیق کرتی ہے جو بڑے پیمانے پر ملازمین، خاندانوں، برادری اور معاشرے پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔کمپنی کی سی ایس آر معاشی،قانونی، اخلاقی اورانسان دوست ذمہ داریوں کو پوری کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سرگرمیاں مستفید افراد کی زندگیوں پر قابل ذکر اثر چھوڑ دیں۔کمپنی معاشرتی احتساب کے معیار SA-8000اور قابل اطلاق قومی، بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور صارفین کی طے شدہ ضرورت کی تمام ضروریات کی تعمیل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ کمپنی مقامی آبادی اور ملازمین کی صحت اور تندرستی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ پالیسی صحت، حفاظت اور ماحولیاتی سی ایس آرپالیسی کالازمی جزو ہے۔
سی ایس آر احاطہ کرتی ہے:
٭ تعلیم کے ذریعہ معاشرتی ترقی۔
٭ سبز ماحول۔
٭ صنفی مساوات۔
٭ پیشہ ورانہ تربیت۔
٭ مقامی کمیونٹی کی ترقی۔
٭ تفریحی سہولیات۔
اس پالیسی کا مقصد صحت،حفاظت اور ماحول سے متعلق پالیسی بیانات کا ایک مجموعہ قائم کرنا ہے۔ ’صحت اور حفاظت‘ کام پر حفاظت کے تمام پہلووُں کا احاطہ کرتی ہے۔ ’ماحول‘ ماحول کی نگرانی، کنٹرول اور ان کے معیارکو بہتر بنانے کے لئے احاطہ کرتا ہے۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR)پالیسی اس پالیسی کا لازمی جزو ہے۔
اس پالیسی کا مقصد ہے:
٭ صحت اور حفاظت کے بارے میں بنیادی معیارات اور طریقہ کارانتظامی سسٹم کے ساتھ مل کرفراہم کرنے کے لئے انتظامات طے کرنا،چائلڈ لیبر کا استعمال، جبری مشقت، امتیازی سلوک،ٹریڈ یونین کے حقوق، نظم و ضبط کی مشقیں، معاضہ، کام کے اوقات اور فیلڈ سیفٹی۔
٭ معاشرتی احتساب کی ضروریات کو حل کرنے کے لئے معیاری طریقہ کار وضع کرنا اور اہلکاروں اور دیگر متعلقہ فریقوں سے موثر انداز سے بات چیت کرنا۔
٭ تمام حادثات، پیشہ ورانہ بیماریوں اور ماحولیاتی واقعات کی روک تھام کرنا۔
٭ صحت اور حفاظت کے مجموعی انتظامی نظام کو اپنانا تاکہ قلیل مدتی اور طویل مدتی خطرات کی نشاندہی، کنٹرول کرنا اور کم کرنا اور کام کے دوران کارکنان کو حادثات اور بیماری سے بچانا۔
٭ معیار زندگی کو بہتر بنانے اور قانون، معیارات اور ضوابط کے مطابق پا ئیداری کو یقینی بنانے کے لئے ماحول کے تحفظ اور بحالی کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنا۔
اس پالیسی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کمپنی کے سرمایہ کار/حصص یافتگان اور دیگر متعلقہ افرادکمپنی کے بر وقت معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں اور حصص یافتگان کی شکایات کا ازالہ کریں۔ یہ کمپنی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں درج ہے(اس کو بعد میں ’PSX‘ یا ’اسٹاک ایکسچینج‘ کہا جائے گا) کمپنی عوام/حصص یافتگان کو کمپنیز ایکٹ 2017، سیکیو رٹیز ایکٹ 2015، اسٹاک ایکسچینج کی لسٹنگ اینڈ سیکیو رٹیز ریگولیشنز، لسٹڈ کمپنیز (کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) ریگولیشنز 2019اور دیگر قابل اطلاق قوانین/قواعد و ضوابط/ریگولیشنز کے مطابق معلومات ظاہر کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
پالیسی کا مقصد ہے:
٭ کمپنی، سرمایہ کاروں /حصص یافتگان، ممکنہ سرمایہ کاروں اور مالیاتی برادری /تجزیہ کاروں /میڈیا سمیت دیگر متعلقہ افراد کے مابین موثر مواصلت کا قیام اور سرمایہ کاروں /حصص یافتگان کے مفادات کی حفاظت / حفاظت کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی شکایات کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔
٭ کمپنی کی معلومات کے منصانہ انکشاف کو برقرار رکھنا۔
اس پالیسی کا مقصد ڈائریکٹرز(ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹرزبشمول آزادڈائریکٹراور سینٗر مینجمنٹ) کے معاضہ کے لئے پالیسی کو مرتب اور لاگو کرنا ہے۔اس پالیسی کو HRحکمت عملی کے جز کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور دونوں کا مقصد کاروبار کے حکمت عملی کو مدد کرنا ہے، بورڈ کا ماننا ہے کہ کمپنی کو چلانے کے لئے بہترین ایگزیکٹیوز اور ڈائریکٹرز کو متوجہ کرنے کے لئے پالیسی مناسب اور موثر ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرز،ایگزیکٹیوزاور حصص داران کے خیالات کو یکجا کرتی ہے۔
اس پالیسی کی اہم خصوصیات /نکات میں شامل ہے:
٭ کمپنی کی رسک کی حکمت عملی کے مقاصد کو حاصل کرنا /پورا کرنا۔
٭ ڈائریکٹرز اور سینٗر مینجمنٹ کو گورننس اور کارکر دگی کے لئے اس طرح جوابدہ بناناکہ معاضہ کا تعین ہو۔
٭ اخلاقی اور ذمہ دار کارپوریٹ کلچر کو فروغ دینا۔